مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی اپوزیشن پارٹی کے رہنما یائیر لاپیڈ نے غزہ میں کمزور کارکردگی دکھانے پر نتن یاہو حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپوزیشن پارٹی کے سربراہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کو سیاسی اور دفاعی لحاظ سے اپنی حیثیت بحال کرنے میں کم از کم دو سال لگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں بھی کمی آئے گی۔
لاپیڈ نے مزید کہا کہ غزہ کی جنگ کی وجہ سے اسرائیلی فوج کمزور اور بین الاقوامی سطح پر اسرائیلی کی سیاسی حیثیت ضعیف ہوگئی ہے لہذا غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ