مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاست تامل ناڈو میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 4 ملازمین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
واقعے کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کام شروع کیا ہے۔
مقامی پولیس آفیسر نے کہا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
ریاستی حکام کے مطابق دھماکے کے بارے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکہ کیمیکل مواد کو غلط طریقے سے ذخیرہ کرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔
یاد رہے کہ فروری میں بھی اسی ضلع میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ