مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہہندوستان کے صنعتی شہر ممبئی میں ساکی ناکہ کے پاس ایک کارخانے میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے ہیں۔آگ بجھانے والے عملے کا کہنا ہے کہا کہ فیکٹری میں ایک دھماکہ ہوا تھا جس کی وجہ سے آگ لگ گئی۔حکام کے مطابق کیمیکل بنانے والے کارخانے میں دھماکے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن اس کی تحقیق کی جارہی ہے۔
مہر نیوز/29 مارچ /2013ء: ہندوستان کے شہر ممبئی میں ساکی ناکہ کے پاس ایک کارخانے میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1819286
آپ کا تبصرہ