23 جون، 2024، 4:47 PM

حزب اللہ کا اسرائیل کی اسلحہ ساز فیکٹری پر ڈرون حملہ + ویڈیو

حزب اللہ کا اسرائیل کی اسلحہ ساز فیکٹری پر ڈرون حملہ + ویڈیو

عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں ایک اسلحہ ساز فیکٹری پر ڈرون داغا گیا جس ان علاقوں میں خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبرانی ذرائع نے الجلیل میں صیہونی رجیم کی حساس فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے سے آگاہ کیا ہے۔

صیہونی آرمی ریڈیو نے جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے الجلیل کی حساس فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے کی تصدیق  کی ۔

مذکورہ ذریعے نے بتایا کہ یہ ڈرون رافیل سیکیورٹی انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والی حساس فوجی تنصیبات پر فائر کیا گیا۔ 

ادھر عبرانی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ حزب اللہ نے اپنے حملوں کا دائرہ اسٹریٹجک اور حساس علاقوں کی طرف بڑھا دیا ہے اور یہ لبنان کی طرف سے اسرائیل کے لئے ایک خطرناک اور تباہ کن پیغام ہے۔

عبرانی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمالی قصبوں اوویویم، دیشون، برعام اور براون میں خطرے کے سائرن بج گئے ہیں۔

News ID 1924909

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha