21 جون، 2024، 7:10 PM

چین نے امریکہ کی ایرو اسپیس کمپنی پر پابندی عائد کر دی

چین نے امریکہ کی ایرو اسپیس کمپنی پر پابندی عائد کر دی

چین کی وزارت خارجہ نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی وجہ سے امریکی ملٹری انڈسٹری کمپنی "لاک ہیڈ مارٹن" کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن پر تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

"لاک ہیڈ مارٹن" ایک امریکی کمپنی ہے جو عالمی مفادات کے ساتھ ایرو اسپیس، ملٹری، دفاع، انفارمیشن سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرگرم ہے۔

ایرو اسپیس انڈسٹری کا یہ دیو ہیکل ادارہ مالی سال 2014 میں آمدنی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا دفاعی ادارہ بن گیا اور یہ اب بھی امریکہ کی سب سے بڑی دفاعی انڈسٹری ہے۔

اس کمپنی کی اہم سرگرمیوں میں فلائٹ میکینکس، انفارمیشن سسٹم، عالمی ردعمل، میزائل اور فائر کنٹرول سسٹم، مشن اور ٹریننگ سسٹم اور خلائی نظام شامل ہیں۔

News ID 1924860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha