مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں جنگ ختم کرنے کا اعلان کرسکتی ہے۔
صہیونی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج رفح میں آپریشن مکمل کرنے کے بعد غزہ میں جنگ ختم کرنے کا اعلان کرے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صہیونی فوج غزہ پر حملوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے راستہ بھی کھلا رکھنا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج گذشتہ 8 مہینوں سے غزہ پر جارحیت کے باوجود اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کو ختم کرنے میں ناکامی کے بعد اسرائیل نے غزہ میں سکولوں اور غیر فوجی تنصیبات نابود کرکے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
آپ کا تبصرہ