20 جون، 2024، 12:18 PM

کینیڈا کا فیصلہ قابل مذمت، جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

کینیڈا کا فیصلہ قابل مذمت، جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کینیڈا کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کینیڈا کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں ڈالنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

ناصر کنعانی کینیڈا کے مذکورہ اقدام کو سیاسی، نامعقول اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کینیڈا کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

انہوں نے فیصلے کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ کینیڈا نے گذشتہ ایک عشرے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث عالمی ممالک کے ہمراہ دہشت گردی کو فروغ دیا ہے۔

کنعانی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے آئین کے تحت وجود میں آنے والا ادارہ ہے جس نے دوسری سیکورٹی فورسز کے ہمراہ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے مذکورہ فیصلے سے ایران کی پالیسی اور سپاہ پاسداران انقلاب کی طاقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کینیڈا کے اس اقدام کے بعد ایران جوابی کاروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

News ID 1924833

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha