17 جون، 2024، 11:45 PM

ہزاروں فلسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں، جوبائیڈن اعتراف پر مجبور

ہزاروں فلسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں، جوبائیڈن اعتراف پر مجبور

امریکی صدر نے غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچوں کی شہادت کا اعتراف کرتے ہوئے تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی پر عملدرامد پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بالاخر اعتراف کرلیا ہے کہ صہیونی حکومت کے حملوں میں ہزاروں فلسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں۔ امریکہ اب تک پوری طاقت کے ساتھ صہیونی حکومت کا ساتھ دے رہا ہے تاہم صدارتی انتخابات نزدیک ہونے کی وجہ سے صدر جوبائیڈن نے اپنا رویہ تبدیل کیا ہے۔

انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تجویز غزہ کی جنگ سے متاثر ہونے والے فلسطینیوں کے لئے بہترین ہے۔

انہوں نے صہیونی حکومت کی مذمت کئے بغیر کہا کہ اب تک غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچے شہید اور سینکڑوں خاندان ہجرت پر مجبور ہوچکے ہیں۔ فلسطینی بڑی اذیت سے گزر رہے ہیں۔

مبصرین کے مطابق صدر جوبائیڈن فلسطینیوں کی حمایت میں بیانات دے کر صدارتی انتخابات میں امریکی مسلمان ووٹروں کا اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

News ID 1924777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha