16 جون، 2024، 8:19 PM

خارجہ پالیسی اور سفارت کاری میں توسیع اہم ترجیح ہوگی، صدارتی امیدوار قالیباف

خارجہ پالیسی اور سفارت کاری میں توسیع اہم ترجیح ہوگی، صدارتی امیدوار قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ کے موجودہ اسپیکر اور صداراتی امیدوار محمد باقر قالیباف نے صدارتی مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی سفارت کاری اور خارجہ تعلقات میں توسیع کو ترجیح دیں گے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے صدارتی انتخابات کے امیدوار محمد باقر قالیباف نے قومی ٹی وی پر ہونے والے ایک مباحثے میں کہا کہ میرا ماننا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں ایران کی پوزیشن کا مسئلہ بہت اہم ہے اور دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کو وسعت دینا ان کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

 انہوں نے مغربی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نسل پرست صیہونی رجیم کی حمایت کے ذریعے  ہمیشہ قوموں کے اتحاد میں خلل ڈالتے آرہے ہیں اور ایران کو سکیورٹی چیلینجز میں الجھانا چاہتے ہیں۔

صدارتی امیدوار نے کہا کہ ایک چیز جس پر مجھے فخر ہے وہ یہ ہے کہ میں نے صیہونی رجیم کے خلاف جدوجہد سے کبھی دریغ نہیں کیا۔

قالیباف نے کہا کہ ایران ایک اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع کا حامل ہے، لہذا ایرانی قوم کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران میں صدر رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے بعد ملک میں صدارتی انتخابات 28 جون کو ہونے جارہے ہیں۔

صدر کے عہدے کے لیے چھ امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سعید جلیلی، علی رضا زکانی، امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی، مصطفی پور محمدی، محمد باقر قالیباف اور مسعود یزشکیان شامل ہیں۔

News ID 1924742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha