11 جون، 2024، 5:08 PM

حزب اللہ نے اسرائیلی جنگی طیارے کو مار بھگایا، ذرائع

حزب اللہ نے اسرائیلی جنگی طیارے کو  مار بھگایا، ذرائع

حزب اللہ نے نے پیر کو جنوبی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی جنگی طیارے کو طیارہ شکن میزائل کے ذریعے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کیا۔

مہر نیوز کے مطابق ،حزب اللہ نے آگاہ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹ نے پیر کی رات جنوبی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک اسرائیلی جنگی طیارے کو طیارہ شکن میزائل کے ذریعے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ 

بیان میں کہا گیا: غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام اور مزاحمت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے حزب اللہ کی فضائی دفاعی یونٹ نے پیر کو صہیونی طیارے پر ایئرکرافٹ میزائل داغا جس سے وہ لبنان کی فضائی حدود سے فوراً پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گیا۔"

اس کے علاوہ حزب اللہ نے نیتیو ہاووٹ بستی کے قریب اسرائیلی قابض افواج کے ٹھکانے کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر اسرائیلی میڈیا نے لبنان سے حیفہ کے ساحلوں کی طرف ایک ڈرون کے لانچ ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے اس واقعے کو "غیر معمولی" قرار دیا۔

اسرائیلی چینل 12 کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ حزب اللہ نے حیفہ پر ڈرون حملہ کیا۔

News ID 1924614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha