11 جون، 2024، 1:21 PM

غزہ میں جنگ بندی کی قراراداد منظور، فلسطینی تنظیموں اور مختلف ممالک کا خیرمقدم

غزہ میں جنگ بندی کی قراراداد منظور، فلسطینی تنظیموں اور مختلف ممالک کا خیرمقدم

فلسطینی مقاومتی تنظیموں اور مختلف ممالک نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں قرارداد منظور کی گئی ہے۔ امریکہ سمیت کسی بھی ملک نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔

سیکورٹی کونسل میں پیش ہونے والی قرارداد کے حق میں 14 ووٹ آئے جبکہ روس نے اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا۔

سیکورٹی کونسل میں قرارداد منظور ہونے کے بعد عالمی سطح پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی، صہیونی فورسز کے انخلاء اور فلسطینی مہاجرین کی واپسی کے اقدامات کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صہیونیوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرنے کا بہترین طریقہ مقاومت ہے۔

یورپی یونین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ قرارداد کی حمایت کرتے ہیں اور فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنگ قرارداد کی شقوں پر عمل کریں۔

سیکورٹی کونسل میں الجزائر کے نمائندے نے کہا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔

News ID 1924600

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha