9 جون، 2024، 4:24 PM

یورپ ممالک میں غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہرے، ویڈیو

یورپ ممالک میں غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہرے، ویڈیو

برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق قدس الاخباریہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف یورپی ممالک میں مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔

برطانیہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عوام کی بڑی تعداد نے دارالحکومت لندن میں احتجاج کیا اور نصیرات کیمپ پر صہیونی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

احتجاج میں شریک لوگوں نے غزہ میں صہیونی جارحیت کے فوری خاتمے اور مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

دراین اثناء المیادین نے کہا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی ہزاروں لوگوں نے غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

جرمنی میں مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف مارچ کیا اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ فلسطینی وزارت اطلاعات کے مطابق صہیونی فورسز نے النصیرات کیمپ پر حملہ کرکے 200 سے زائد فلسطینیوں کو شہید جبکہ 400 سے زائد کو زخمی کردیا ہے۔ زخمیوں کو طبی علاج کے لئے شہداء الاقصی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

News ID 1924571

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha