مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکومت کے انفارمیشن آفس نے آگاہ کیا ہے کہ غزہ میں 5 سال سے کم عمر کے 3500 بچے صیہونی رجیم کی بھوک سے مارنے کی پالیسی کے باعث موت و حیات کی کشمکش میں مبتلاء ہیں۔
مذکورہ دفتر نے نشاندہی کی کہ غزہ کے بچوں کو ان بحرانوں کے بنیادی حل کی ضرورت ہے جو صیہونی حکومت منظم طریقے سے ان کے لیے پیدا کرر ہی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے UNRWA نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رفح کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کے جاری رہنے کی وجہ سے کم از کم دس لاکھ فلسطینی اس شہر سے دوبارہ نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ