28 مئی، 2024، 4:50 PM

رفح میں صہیونی حکومت کی بربریت جاری، مزید 13 فلسطینی شہید و زخمی

رفح میں صہیونی حکومت کی بربریت جاری، مزید 13 فلسطینی شہید و زخمی

عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجود صہیونی حکومت نے رفح میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضائی اور زمینی حملے میں متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے عالمی عدالت کے فیصلے کی مخالفت جاری ہے۔ رفح میں جارحیت فوری طور پر روکنے کا حکم دینے کے باوجود جنوبی غزہ میں صہیونی حکومت کی بربریت بڑھ رہی ہے۔

فلسطین الیوم نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی غاصب فورسز نے رفح کے مغربی حصے پر ڈرون طیاروں اور بھاری توپخانے کی مدد سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء الجزیرہ نے کہا ہے کہ غاصب صہیونیوں نے رفح کے مغربی علاقے تل السلطان میں رہائشی مکانات پر بمباری کی ہے۔

اس سے پہلے مقام ذرائع نے اسی علاقے میں ایک ہسپتال پر بھی صہیونی فورسز کے حملے کی اطلاع دی تھی۔

News ID 1924352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha