مہر خبررسان ایجنسی کے مطابق، ایرانی کابینہ کے اراکین نے عوام کی جانب سے شہید صدر رئیسی کی قدردانی پر شکریہ ادا کیا۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت سے قوم کو صدمہ اور بڑا نقصان ہوا ہے تاہم شہداء کی تشییع جنازہ میں لاکھوں لوگوں کی شرکت سے ایرانی عوام نے انقلاب کے ساتھ وفادار اور دنیا کے سامنے شہداء کے قدردان ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
کابینہ کے اراکین نے قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی قیادت اور عوامی حمایت کے ساتھ شہید صدر رئیسی کی راہ کو جاری رکھیں گے۔
کابینہ کے اراکین نے سیکورٹی فورسز اور دیگر حکام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے شب و روز محنت کرکے شہداء کی تشییع جنازہ اور دیگر مراسم کو پرامن انداز میں ادا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ