25 مئی، 2024، 2:09 PM

چین، عوامی درخواست پر ایرانی سفارت خانے میں شہید صدر رئیسی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

چین، عوامی درخواست پر ایرانی سفارت خانے میں شہید صدر رئیسی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

بیجنگ میں ایرانی سفارت خانے میں شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، چینی عوام کی درخواست پر بیجنگ میں ایرانی سفارت خانے میں شہید صدر آیت اللہ رئیسی، شہید وزیرخارجہ عبداللہیان اور دیگر شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوا۔

ریفرنس کے شرکاء نے شہداء کی یاد میں پھول رکھے اور احترام بجالایا۔

چین کے مختلف شہروں سے عوام نے پیغامات کے ذریعے ایرانی سفارت خانے سے شہید صدر اور ان کے ساتھیوں کے لئے تعزیتی ریفرنس رکھنے کی اپیل کی تھی۔

شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو حادثہ پیش آنے کے بعد چین میں حکومت اور عوام سوگوار ہیں۔ چینی حکومت نے ایرانی حکام کو شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی تھی۔

News ID 1924297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha