24 مئی، 2024، 2:08 PM

شہید گورنر مالک رحمتی مراغہ میں سپرد خاک

شہید گورنر مالک رحمتی مراغہ میں سپرد خاک

صوبہ مشرقی آذربائجان کے گورنر شہید مالک رحمتی کو مراغہ میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صوبہ مشرقی آذربائجان کے گورنر شہید مالک رحمتی کو ان کے آبائی شہر مراغہ میں دفن کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مشرقی آذربائجان کے گورنر مالک رحمتی شہید صدر رئیسی کے ہمراہ سرحدی علاقے میں ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد تبریز واپس آرہے تھے۔ واپسی کے دوران ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے صدر رئیسی سمیت تمام افراد شہید ہوگئے تھے۔

شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو تہران سمیت کئی شہروں میں تشییع جنازہ کے لئے لے جایا گیا تھا جہاں لاکھوں افراد نے ان کی تشییع جنازہ میں شرکت کی تھی۔

News ID 1924269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha