22 مئی، 2024، 12:23 PM

ہم نے برجستہ شخصیت کو کھودیا ہے، رہبر معظم

ہم نے برجستہ شخصیت کو کھودیا ہے، رہبر معظم

عراقی وزیراعظم نے رہبر معظم کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید صدر رئیسی اخلاص کے پیکر تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والے مہمان رہبر معظم سے ملاقات کررہے ہیں۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے رہبر معظم سے ملاقات کے دوران صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر رہبر معظم، ایرانی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی۔

اس موقع پر رہبر معظم نے کہا کہ ہم نے بہت ہی برجستہ شخصیت کو کھودیا ہے۔ شہید صدر رئیسی انتہائی سنجیدہ اور مصمم ارادے کے مالک صدر تھے۔

ملاقات کے دوران عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی تشییع جنازہ کے مناظر دلیل ہیں کہ شہید صدر رئیسی عوام میں بہت عزیز اور مقبول تھے۔

News ID 1924166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha