مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب اور قطر میں تعیینات ایرانی سفیروں نے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اور غزہ میں صہیونی جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر قطر میں تعیینات سفیر علی صالح آبادی نے قطر اور ایران کے تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں کے حوالے سے وزیرخارجہ کو آگاہ کیا۔
وزیرخارجہ نے تہران اور دوحہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے لئے سفارتی سطح پر مزید کوششوں کی تاکید کی۔
سعودی عرب میں تعیینات ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے حج کے حوالے سے ایرانی سفارتخانے کی کارکردگی سے وزیرخارجہ کو آگاہ کیا۔
آپ کا تبصرہ