17 مئی، 2024، 5:01 PM

جنگ غزہ، صلح اور تباہی میں سے ایک کو انتخاب کرنا ہوگا، مصر

جنگ غزہ، صلح اور تباہی میں سے ایک کو انتخاب کرنا ہوگا، مصر

صدر السیسی نے غزہ میں جنگ بندی سے صہیونی حکومت کی بہانہ تراشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کو صلح یا تباہی میں سے ایک کو انتخاب کرنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ میں جاری جنگ کے بارے میں عالمی برادری کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ ہمیں صلح یا ویرانی میں سے ایک کو انتخاب کرنا ہوگا۔

بحرین میں ہونے والے عرب سربراہان مملکت کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی عوام کا محاصرہ کررکھا ہے اور جنگ بندی کے لئے ہونے والی کوششوں کو مسلسل ناکام بنارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں ہونے والے واقعات کے سامنے بے بس ہے۔ مصر فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے غیر قانونی اور ناقابل قبول حملوں کے خلاف اپنے موقف پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہے گا۔

News ID 1924001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha