12 مئی، 2024، 1:33 PM

صہیونی حکومت کو درپیش بحران میں مزید اضافہ، ہوم لینڈ سیکورٹی کا اہم اہلکار مستعفی

صہیونی حکومت کو درپیش بحران میں مزید اضافہ، ہوم لینڈ سیکورٹی کا اہم اہلکار مستعفی

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد ہوم لینڈ سکیورٹی کے اہم عہدیدار نے استعفی پیش کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد صہیونی حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

صہیونی حکومت کی ہوم لینڈ سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک امور کے سربراہ یورام حمو نے اپنا استعفی پیش کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس پہلے متعدد صہیونی فوجی افسران نے جنگ غزہ میں فوجی نقصانات اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کے بعد استعفی دیا ہے۔

اسرائیل کے اندر یرغمالیوں کے خاندان والے اور عالمی سطح پر جنگ بندی کا مطالبہ بڑھ گیا ہے جس سے نتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

News ID 1923900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha