مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مذاکرات کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے پر صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے نتن یاہو کو غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ رفح گزرگاہ فلسطین اور مصر کی ملکیت ہے جس پر کسی اور کا قبضہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے رفح شہر پر زمینی حملے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے اور ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
صہیونی حملے کے بعد مقاومتی تنظیموں کی کاروائیوں میں بھی شدت آئی ہے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام نے اسرائیلی فوجی مرکز پر حملہ کیا ہے۔ جبکہ غزہ کے اطراف میں واقع صہیونی کالونیوں پر بھی متعدد میزائل داغے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ