6 مئی، 2024، 2:54 PM

القسام کی بڑا حملہ، صہیونی فوجی مرکز پر ہیلی کاپٹر کی پروازیں

القسام کی بڑا حملہ، صہیونی فوجی مرکز پر ہیلی کاپٹر کی پروازیں

القسام کے حملے کے بعد صہیونی فوجی مرکز پر ہیلی کاپٹر پرواز کررہے ہیں اور علاقے میں میڈیا کے نمائندوں کی رفت و آمد پر پابندی لگائی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوجی مرکز پر حماس کے عسکری ونگ القسام نے بڑا حملہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق القسام بریگیڈ نے مختصر فاصلے تک مارکرنے والے میزائلوں سے صہیونی فوجی مرکز کرم ابوسالم کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد مرکز کے اندر سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔

القسام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم نے القدس بریگیڈ کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کرم ابوسالم فوجی مرکز پر حملہ کردیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی نقصانات کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ مقاومت کے حملوں میں کم از کم دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور دس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک یہ منفرد واقعہ ہے۔ حملے کے بعد صہیونی فوجی ہیلی کاپٹر مسلسل فوجی مرکز کا چکر لگارہے ہیں۔

یدیعوت احارونوت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فوجی مرکز میں تباہ کن واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعے کی تفصیلات اور نقصانات کے بارے میں اسرائیلی فوج خبروں کو سینسر کررہی ہے۔

دوسری جانب چینل 12 نے کہا ہے کہ حملے کے بعد کم از کم سات فوجیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

News ID 1923775

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha