4 مئی، 2024، 10:28 AM

امریکہ، تل ابیب کو ہتھیار کی فروخت بند کی جائے، کانگریس اراکین کی درخواست

امریکہ، تل ابیب کو ہتھیار کی فروخت بند کی جائے، کانگریس اراکین کی درخواست

امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین نے صدر جوبائیڈن سے صہیونی حکومت کو ہتھیار کی فراہمی محدود کرنے کی درخواست کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی کانگریس اراکین نے تل ابیب کو ہتھیاروں کی فراہمی محدود کرنے کی درخواست دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کانگریس کے 88 اراکین نے صدر جوبائیڈن کے نام خط میں لکھا ہے کہ غزہ میں امریکی امداد پہنچنے میں رکاوٹ بننے کی وجہ سے واشگٹن کو چاہئے کہ تل ابیب کو ہتھیاروں کی فراہمی محدود کرے۔

کانگریس اراکین نے اپنے خط میں لکھا ہے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں امدادی اشیاء کی ترسیل میں رکاوٹ کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے عروج پر ہیں۔ ریاست جارجیا میں یونیورسٹی طلباء نے وائس چانسلر کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ طلباء نے وائس چانسلر کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

طلباء کا مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب وائس چانسلر نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف پولیس کاروائی میں مدد کی۔

یاد رہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں فسلطین کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ مزید تیز ہورہا ہے۔ مختلف ریاستوں میں طلباء پر پولیس کی جانب سے تشدد کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ نیویارک میں یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے ہڑتال شروع کی ہے۔

News ID 1923737

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha