1 مئی، 2024، 1:59 PM

دہلی کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، کئی اسکول خالی کرالئے گئے

دہلی کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، کئی اسکول خالی کرالئے گئے

آج صبح یکم مئی کو دہلی اور نوئیڈا کے 100 سے زیادہ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد کئی اسکولوں کو خالی کرالیا گیا-

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آج صبح یکم مئی کو دہلی اور نوئیڈا کے 100 سے زیادہ اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے سے سنسنی پھیل گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں بم نصب کیے گئے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد دہلی پولیس سمیت مختلف ایجنسیوں نے تحقیقات شروع کر دیں۔ خبر پھیلتے ہی والدین اور رشتہ دار اپنے بچوں کو اسکول سے لینے پہنچ گئے، جس کی وجہ سے دہلی کی سڑکوں پر جام جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔

تاہم جن اسکولوں کی چھان بین کی گئی ہے ان میں کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ اس معاملہ پر وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’’گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک جعلی کال ہے۔ دہلی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں پروٹوکول کے مطابق ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔‘‘

اس معاملے پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) ونے سکسینہ نے کہا کہ پولیس کمشنر سے بات کرنے کے بعد انہوں نے دہلی-این سی آر کے اسکولوں میں بم کے خطرے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ دہلی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسکول کے احاطے کی مکمل تلاشی لے، مجرموں کی شناخت کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی کوتاہی نہ ہو۔

News ID 1923684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha