30 اپریل، 2024، 10:55 PM

آئی ایس او پاکستان کا ملک گیر احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان

آئی ایس او پاکستان کا ملک گیر احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان

آئی ایس او کے ترجمان نے کہا کہ آئی ایس او پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ شروع کرنے جا رہی ہے،جس میں ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسلام ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان سید سلمان رضا کا کہنا ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں ہزاروں طلبہ کا اسرائیلی سامراج کیخلاف احتجاج مظلومین کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یونیورسٹیز کے طلبہ بھی فلسسطینی بچوں کی قاتل ریاست کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوں۔ سید سلمان رضا کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کی نابودی قریب ہے، بہت جلد فلسطین کے مظلوم عوام آزاد فضاوں میں سانس لے سکیں گے۔

آئی ایس او کے ترجمان نے کہا کہ آئی ایس او پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ شروع کرنے جا رہی ہے، جس میں ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے، جن میں فلسطین کے مظلوم عوام پر ہونیوالے مظالم کی مذمت اور امریکہ و یورپ کی یونیورسٹیوں میں احتجاج پر گرفتار ہونیوالے طلبہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیا جائیگا۔

News ID 1923675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha