مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی پولیس کی جانب سے یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حامی اساتذہ پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔
ناصر کنعانی نے صہیونی حکومت کے جرائم کی اندھی حمایت پر امریکی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پولیس کی جانب سے کئی ریاستوں میں یونیورسٹیوں کے اساتذہ پر فلسطین کی حمایت پر تشدد سے انسانی حقوق کے امریکی دعوے کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ واقعات کے بعد امریکی حکام کو انسانی حقوق پر گفتگو کرنا زیب نہیں دیتا ہے۔
آپ کا تبصرہ