20 اپریل، 2024، 3:34 PM

فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کی پالیسی قبول نہیں، مصری وزیر خارجہ

فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کی پالیسی قبول نہیں، مصری وزیر خارجہ

مصر کے وزیر خارجہ نے غزہ کے لیے امداد بھیجنے کی راہ میں صیہونی حکومت کی رکاوٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کی پالیسی کی مخالفت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا کہ ایسا سیاسی حل ہونا چاہیے جو فلسطینی ریاست کے قیام کا باعث بنے۔

انہوں نے غزہ کے لیے امداد کے جاری رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سامح شکری نے غزہ کو امداد کی ترسیل میں صیہونی حکومت کے مکروہ اقدامات اور رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کے لیے امداد بھیجنے کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں پیدا کرتا ہے جن میں سے ایک رفح پر بمباری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ کے لئے انسانی امداد کی موجودہ مقدار سے مطمئن نہیں ہیں، کیونکہ یہ امداد نہایت ناکافی ہے۔

 مصری وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ عالمی برادری کو غزہ کے لیے کافی امداد بھیجنے کے سلسلے میں ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ہم غزہ میں تنازعات میں اضافے سے پریشان ہیں اور ہم نے شروع سے ہی تنازع کے دائرہ کار میں توسیع کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ حالیہ  منظرنامے نے غزہ کی تکلیف دہ صورتحال سے توجہ ہٹا دی۔

سامح شکری نے غزہ کے باشندوں کو بے گھر کرنے کی پالیسی اور فلسطینی کاز کے خلاف سرگرمیوں کی قاہرہ کی جانب سے بھرپور مخالفت پر بھی زور دیا۔

News ID 1923444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha