مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خواہاں نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جرمنی، برطانیہ اور آسٹریلوی وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران واضح کیا گیا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی دہشت گرد حملہ بین الاقوامی قوانین اور ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ صہیونی حکومت کو سبق سکھانا بہت ضروری ہوچکا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا ہے تاہم مغربی ایشیا کے حساس خطے میں پائیدار امن کی بحالی کے لئے صہیونی درندہ صفت حکام کو لگام دینے اور غزہ اور غرب اردن میں اسرائیلی جارحیت ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ