5 اپریل، 2024، 12:06 PM

حزب اللہ کا صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملہ

حزب اللہ کا صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملہ

حزب اللہ نے گائیڈڈ میزائل کے ذریعے صہیونی فوج کی تنصیبات کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے صہیونی فوج کی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ کرکے تباہ کردیا ہے۔

تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے المالکیہ میں فوجی گاڑی پر نصب فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل فائر کیا جس کے نتیجے گاڑی تباہ ہونے کے ساتھ موقع پر موجود فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

گذشتہ روز بھی تنظیم نے حملہ کرکے شمالی فلسطین میں صہیونی فوج کے اڈے کو نقصان پہنچایا تھا۔ تنظیم کے مطابق حزب اللہ کے جوانوں نے سرحدی علاقوں میں حال ہی میں تعمیر ہونے والے فوجی اڈے پر میزائل فائر کیے جس سے اڈے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

غزہ پر صہیونی جارحیت کے جواب میں لبنان سے حزب اللہ نے وسیع پیمانے پر کاروائی کی ہے۔ تنظیم کے حملوں کی وجہ سے سرحدی قصبوں میں رہائش پذیر صہیونی دوسرے مقامات کی جانب کوچ کرچکے ہیں۔ صہیونی حکومت کی اپیل کے باوجود سرحدی علاقوں میں واپسی کا عمل ممکن نہیں ہورہا ہے۔

News ID 1923096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha