29 مارچ، 2024، 10:03 PM

پاکستانی صدر آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات؛

صدر آصف زرداری کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو نئی تحریک ملے گی، ڈاکٹر رضا امیری مقدم

 صدر آصف زرداری کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو نئی تحریک ملے گی، ڈاکٹر رضا امیری مقدم

آصف علی زرداری نے پاکستان اور ایران کے باہمی فائدے کے لئے بارٹر تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور ایران کے باہمی فائدے کے لئے بارٹر تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

پاکستانی صدر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ ایرانی سفیر نے صدر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم، بینکنگ تعاون اور فضائی اور کاروباری روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان چاہ بہار-زاہدان ریل روڈ سے وسطی ایشیا، یورپ اور ترکی کے ساتھ تجارت کے لئے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو نئی تحریک ملے گی۔ انہوں نے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے صدر پاکستان کے لئے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔

News ID 1922940

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • خان محمّد PK 04:17 - 2024/03/30
      0 0
      اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان سے کبھی تسلیم نہیں کرے گا اسرائیل کا وجود تمام اسلامی ممالک کے لیے بلکہ تمام ممالک کے لیے فساد کی جڑ ہے جب تک اس کا وجود باقی ہے فساد باقی رہیں گے وہ وقت دور نہیں ہے کہ اسرائیل نام کی ک