29 مارچ، 2024، 1:58 PM

سویڈن پولیس نے حمید نوری کے بیٹے کو گرفتار کرلیا

سویڈن پولیس نے حمید نوری کے بیٹے کو گرفتار کرلیا

پولیس نے سویڈن میں غیر قانونی اور جعلی الزامات میں قید ایرانی شہری حمید نوری کے بیٹے مجید نوری کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حمید نوری کی بیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ اس کے بھائی کو سویڈش پولیس نے اس وقت گرفتار کیا ہے جب وہ اپنے والد سے ملنے سویڈن میں تھا تاہم سویڈن کی پولیس کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

حمید نوری کو نومبر 2019 میں اسٹاک ہوم ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کرکے جعلی الزامات کے تحت فوری طور پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

نوری کو دو سال سے زیادہ عرصے سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ سویڈن کے استغاثہ نے سابق ایرانی عدلیہ کے اہلکار پر 1980 کی دہائی میں قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کا جھوٹا الزام لگاتے ہوئے عمر قید کی سزا کی درخواست کی ہے۔

جولائی میں سویڈن کی ایک عدالت نے جمعرات کو نوری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

News ID 1922928

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha