17 اپریل، 2007، 12:43 AM

سویڈن کے دو جاسوس رہا

ایران نے سویڈن کے دو جاسوسوں کو رہا کردیا ہے

ایران نے سویڈن کے دو جاسوسوں کو رہا کردیا ہے

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سویڈن کے ان دو شہریوں کو اسلامی رافت و عفو کے پیش نظر رہا کیاگیا ہے سویڈن کے یہ دو شہری ایران میں جاسوسی کے الزام میں دوسال کے لئےجیل کی سزا کاٹ رہے تھے ایک سال کی سزا کاٹنے کے بعد دوسرے سال کی سزا انھیں اسلامی بنیادوں پر معاف کردی گئی ہے

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ سویڈن کے ان دو شہری جو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کئے گئے تھے اور جنھیں دوسال جیل کی سزا سنائی گئی تھی انھیں ایک سال کی مکمل سزا پوری کرنے کے بعد آزاد کردیا گیا ہے ترجمان نے کہا کہ ایسا ایران نے خیر سگالی اور اسلامی اصولوں کے مطابق کیا ہے انھوں نے کہا کہ سویڈن کے شہریوں کو غیر قانونی حرکت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا اور انھیں دوسال جیل کی سزا سنائی گئی تھی اور انھیں آج ایک سال سزا مکمل کرنے پر رہا کیا گیا ہے

 

News ID 471490

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha