مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کے سرکاری اطلاعات کے دفتر کے بیان میں صیہونی فوج کے شفا ہسپتال میں وحشیانہ جرائم کے ارتکاب سے آگاہ کیا گیا ہے۔
اس بیان کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے اس ہسپتال کے احاطے اور اس کے اطراف کے علاقوں میں 50 فلسطینی شہریوں کو شہید جب کہ 200 افراد کو گرفتار کر لیا۔
صہیونی فوج نے بھی اعتراف کیا کہ اس نے شفا ہسپتال پر وحشیانہ حملے میں 50 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 180 کو گرفتار کیا۔
دوسری جانب غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی فوج کے شفا ہسپتال کے محاصرے کی وجہ سے پانی اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔ مریض اور طبی عملہ افطار اور سحری کے بغیر روزہ رکھنے پر مجبور ہیں
اس فلسطینی طبی ادارے کے بیان میں عالمی اداروں کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے: ہم تمام بین الاقوامی اداروں سے کہتے ہیں کہ وہ شفا یسپتال کے اندر مریضوں، زخمیوں اور طبی عملے کے خلاف صیہونی فوج کے وحشیانہ جرائم کو روکیں۔
آپ کا تبصرہ