14 مارچ، 2024، 6:02 PM

غزہ: شہداء کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرگئی/پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 69 فلسطینی شہید

غزہ: شہداء کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرگئی/پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 69 فلسطینی شہید

فلسطین کی وزارت صحت نے آج صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والوں کے نئے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں شہداء کی تعداد 31 ہزار 341 اور زخمیوں کی تعداد 73 ہزار 134 تک پہنچنے کی اطلاع دی ہے جن میں سے 72 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ 

غاصب صیہونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں قتل عام مزید سات جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 69 افراد شہید اور 110 زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت سات ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ جب کہ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں جن تک قابض صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں اور بمباری کی وجہ سے امدادی دستے نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔

News ID 1922584

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha