11 مارچ، 2024، 1:53 PM

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں رمضان المبارک کو فلسطین کا مہینہ منائے گی

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں رمضان المبارک کو فلسطین کا مہینہ منائے گی

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے رمضان المبارک کو ملک بھر میں فلسطین کا مہینہ کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ میں جاری کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے رمضان المبارک کو ملک بھر میں فلسطین کا مہینہ کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ میں جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کے علاقہ غزہ کی پٹی میں ایک سو بچاس سے زائد روز گزر چکے ہیں اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رمضان فلسطین کا مہینہ منانے کا مقصد یہ ہے کہ عوام میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بیداری پیدا کی جائے اور رمضان المبارک کے ایام میں عبادات اور تقریبات میں فلسطین اور مظلوم فلسطینیوں کو یاد رکھا جائے اور ان کی حمایت کی جائے۔

News ID 1922518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha