مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم کی پالیسیوں کے خلاف اسرائیل میں مظاہرے جاری ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسرائیل ٹائمز نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں نتن یاہو کے خلاف ریلی نکالی گئی ۔ صہیونی پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر منتشر ہونے والی ویڈیوز میں پولیس افسران اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ سیکورٹی اہلکار مظاہرین کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے ان کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین نے گذشتہ روز سے اسرائیلی پارلیمنٹ کے سامنے کیمپ لگا کر احتجاج شروع کررکھا تھا۔ مظاہرین وزیراعظم نتن یاہو کے فوری استعفی اور جلد انتخابات کا مطالبہ کررہے تھے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے علاوہ تل ابیب میں بھی مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے نتن یاہو سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ