5 مارچ، 2024، 9:48 PM

ریاض تہران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے آمادہ ہے، سعودی وزیر خارجہ

ریاض تہران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے آمادہ ہے، سعودی وزیر خارجہ

جدہ میں او آئی سی کے اجلاس کے دوران ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جدہ میں او آئی سی کے اجلاس کے دوران ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعلقات کو آگے بڑھانے کی سمت میں نئے اقدامات کے لیے سعودی عرب کی خواہش پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے غیر معمولی اجلاس بلانے کی ایران کی تجویز کو قبول کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے فلسطین کی حمایت کی ضرورت پر ایران اور سعودی عرب کے مشترکہ موقف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ فلسطینی جاری نسل کشی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔

امیر عبداللہیان نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید آسان بنانے پر زور دیا۔

اس ملاقات سعودی وزیر خارجہ نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فلسطین کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی سمت میں جدہ سربراہی اجلاس کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں دونوں میں اسلامی ممالک کی اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

فیصل بن فرحان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے کی سمت میں سعودی عرب کی جانب سے نئے اقدامات کیبخواہش پر زور دیا۔

News ID 1922419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha