مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے امریکی فوجی سینٹرل کمانڈ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے برطانوی تیل بردار کشتی پر حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا ہے۔
بیان کے مطابق یمنی حملے کے بعد کشتی میں موجود تیل سمند رمیں بہہ گیا ہے۔ سینٹ کام نے واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔
یمنی فوج نے غزہ پر صہیونی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملوں کا اعلان کیا ہے۔
یمنی فوجی ترجمان نے کئی مرتبہ اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جب تک غزہ پر اسرائیلی جارحیت ختم نہ کی جائے یمنی فوج کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔
آپ کا تبصرہ