24 فروری، 2024، 4:35 PM

مشرق وسطی میں استحکام سے صہیونی حکومت خطرے میں پڑجائے گی، شام

مشرق وسطی میں استحکام سے صہیونی حکومت خطرے میں پڑجائے گی، شام

عالمی عدالت کے اجلاس کے دوران شام کے نمائندے نے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطی میں امن قائم کرنے کے خلا ف ہے کیونکہ خطے میں امن اور استحکام آنے سے صہیونی حکومت کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین میں شام کے نمائندے عمار العرسان نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان پر صہیونی حملوں کو روکنے میں عالمی برادری بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ گولان کی پہاڑیوں سے سمیت مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی فورسز کا انخلاء ضروری ہے۔

انہوں نے عالمی عدالت کے اجلاس کے دوران کہا کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے بہت پہلے سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت شروع کررکھی ہے۔ غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ بہت عرصے سے جاری ہے۔ حالیہ کاروائیاں صہیونی حکومت کے جرائم کا ایک چھوٹا سا باب ہے۔

انہوں نے کہا کہ نسل پرست صہیونی حکومت نے غزہ اور دیگر علاقوں میں جارحانہ حملوں کے ذریعے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کو پاوں تلے روند ڈالا ہے۔ شام مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

العرسان نے کہا کہ اسرائیل خطے میں امن کی فضا قائم کرنا نہیں چاہتا کیونکہ امن اور استحکام آنے سے صہیونی حکومت کا وجود خطرے میں پڑجائے گا۔

News ID 1922128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha