مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہنگری کے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران عبداللہیان نے کہا کہ ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بعض علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران اور ہنگری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئےغزہ کے بحران کے سیاسی حل پر زور دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے شروع سے ہی فلسطین کے عوام کے بنیادی حقوق اور حق خودارادیت کا احترام کیا ہے۔
اس موقع پر ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیارٹو نے کہا ہمارے خطے اور دنیا میں ایک بحرانی صورتحال ہے، اور یہ ایک ایسا بحران ہے جسے ہم دیکھ رہے ہیں۔ ان تمام بحرانوں کے حل کے لئے سیاسی اور سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اسلامی جمہوری ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات میں اضافے کا عزم ظاہر کیا
آپ کا تبصرہ