22 فروری، 2024، 8:22 AM

انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنے پر رہبر معظم کے دفتر کا احتجاج

انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنے پر رہبر معظم کے دفتر کا احتجاج

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ویب سائٹ نے انسٹاگرام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویب سائٹ سے وابستہ صفحات کو بلاک کرنے پر احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ Khamenei.ir نے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ایکس پر ایک پوسٹ میں احتجاج کی اطلاع دی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  انسٹاگرام نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کی وجہ سے آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ سے منسلک کچھ پیجز کو بلاک کر دیا ہے۔

رہبر معظم کی ویب سائٹ نے اس اقدام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انسٹاگرام سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ورانہ طرز عمل اختیار کرے۔

انسٹاگرام کی مالک  معروف امریکی کمپنی میٹا نے 8 فروری کو آیت اللہ خامنہ ای کے فارسی اور انگریزی زبان کے اکاؤنٹس کو ہٹا دیا۔ کمپنی کی جانب سے یہ عمل امریکہ میں بڑے پیمانے پر اثر و رسوخ رکھنے والے صہیونی حکومت کے حامیوں کی مسلسل کوششوں کے بعد انجام دیا گیا ہے
یاد رہے کہ میٹا 7 اکتوبر 2023 سےانسٹاگرام اور فیس بک پر فلسطینیوں کے حامی مواد کو ہٹانے میں ملوث رہا ہے۔

غزہ اور غرب اردن میں صہیونی جارحیت کی وجہ سے اب تک 29,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں جبکہ تقریباً 70,000 بے گناہ فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

News ID 1922084

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha