20 فروری، 2024، 2:49 PM

بحر ہند میں کثیر ملکی بحری مشقیں کریں گے، سربراہ ایرانی بحریہ

بحر ہند میں کثیر ملکی بحری مشقیں کریں گے، سربراہ ایرانی بحریہ

ایرانی بحری فوج کے سربراہ نے شمالی بحر ہند میں بارہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بحری مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ رہبر معظم کے حکم سے2008 میں  بین الاقوامی سمندروں ایرانی بحریہ کا فعال مشن شروع ہوا تھا۔

ایرانی بحریہ اسی سال سے سرگرم ہے۔ خلیج عدن اور شمالی بحر ہند میں ہماری بحریہ ملک کی اقتصادی گزرگاہوں کو محفوظ بنانے میں مصروف ہے۔

بحریہ کے کمانڈر کے مطابق اس کے علاوہ چار سال پہلے سے بحیرہ احمر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سمندری کارگو سروسزکی حفاظت کوبھی اس مشن میں شامل کیا گیا ہےاس طرح خلیج عدن سے نہر سویز تک اسلامی جمہوریہ ایران کی جہازرانی کی حفاظت بھرپور انداز میں کی جارہی ہے۔

ایڈمرل شہرام ایرانی نے اعلان کیا کہ جہازرانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تین سمندری مقامات پر فوج کے بحری بیڑے تعیینات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  رواں  سال کے آخر تک شمالی بحر ہند میں پڑوسی ممالک کی  بحریہ کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

News ID 1922049

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha