19 فروری، 2024، 8:11 PM

حزب اللہ نے صیہونی فوج کے تین اہم مراکز کو نشانہ بنایا

حزب اللہ نے صیہونی فوج کے تین اہم مراکز کو نشانہ بنایا

لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی فوج کے تین اہم مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ  ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حزب اللہ نے اپنے بیانات میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے تین اہم ٹھکانوں پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔

حزب اللہ کے دفتر اطلاعات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ثابت قدم فلسطینی قوم اور بہادر مزاحمت کی حمایت میں مجاہدین نے صیہونی فوج کے ٹھکانوں برکہ ریشا، سماقہ اور زرعیت کو بھاری ہتھاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری طرف عبرانی ذرائع ابلاغ نے بھی مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع علاقے "زرعیت" میں خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاع دی۔

ان ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان کی جانب سے 3 راکٹ فائر کیے گئے اور ان میں سے ایک راکٹ مغربی الجلیل کی اسرائیلی فوجی بیس "برانیت" پر گرا۔

ادھر المیادین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان کے بیت لیف شہر کے قریب پودوں کو نشانہ بنایا۔

News ID 1922026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha