مہر خبررساں ایجنسی نے الخلیج آن لائن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قطر نے بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی کے باعث جہاز رانی میں پیدا ہونے والے تعطل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
"قطر انرجی" کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعد بن شریدہ الکعبی نے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے عمل میں تعطل کے جاری رہنے کے خلاف خبردار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے عمل میں طویل مدت کی روک تھام یا خلل سے اشیاء کی صارفین تک رسائی محدود ہو جائے گی جب کہ بحری جہازوں کا روٹ تبدیل کرنے سے سمندری سفر کی لاگت اور دورانیہ میں بھی اضافہ ہوگا۔
قطر کی انرجی کمپنی دنیا میں مائع قدرتی گیس کے سب سے بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کمپنی نے جنوری کے اوائل میں،بحیرہ احمر میں اپنے بحری جہازوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ