19 فروری، 2024، 7:25 PM

غزہ، فلسطینی جوڑے کی شادی کے تین دن بعد شہادت

غزہ، فلسطینی جوڑے کی شادی کے تین دن بعد شہادت

ایک نوجوان فلسطینی جوڑا شادی کے تین دن بعد ایک ایسے علاقے پر راکٹ حملے میں شہید ہو گیا جسے صیہونیوں نے محفوظ علاقہ قرار دیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مریم اور عبداللہ دو فلسطینی نوجوان تھے جو اپنی شادی کے تین دن بعد صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں رفح شہر میں شہید ہوگئے تھے جسے حکومت نے محفوظ زون قرار دیا تھا۔

یہ دونوں فلسطینی نوجوان غزہ کے جنوب میں واقع رفح شہر میں خربة العدس کے علاقے میں راکٹ حملے میں شہید ہوئے۔

اس علاقے پر صیہونی حکومت کے میزائل حملے میں  اس جوڑے کے علاوہ دیگر سات بھی افراد شہید ہوئے۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی رجیم علاقائی اور بین الاقوامی انتباہ کے باوجود رفح کے گنجان آباد علاقے پر زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہی ہے جہاں 1.4 ملین سے زیادہ فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔

News ID 1922018

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha