19 فروری، 2024، 3:04 PM

حزب اللہ کے خوف سے ہزاروں صیہونی آباد کار پناگاہوں کی طرف بھاگ نکلے، عبرانی میڈیا

حزب اللہ کے خوف سے ہزاروں صیہونی آباد کار پناگاہوں کی طرف بھاگ نکلے، عبرانی میڈیا

عبرانی ذرائع ابلاغ نے لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے خطاب کے بعد مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں صہیونیوں کے ڈر کے مارے پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل خبر دی ہے کہ صہیونی میڈیا نے لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی حالیہ تقریر کے بعد مقبوضہ شمالی علاقوں میں کشیدگی پھیلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مذکورہ عبرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کی تقریر کے بعد آباد کاروں میں خوف و ہراس پھیلنے کے ساتھ شمالی محاذ پر جنگ کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔
 رپورٹ میں کہا گیا ہے: حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل کی ایلات بندرگاہ پر حملے کی دھمکی کی وجہ سے ہزاروں اسرائیلی جنگ کے خوف سے محفوظ پناہ گاہوں کی طرف بھاگ رہے ہیں۔

قبل ازیں عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا  تھا کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کی صہیونی بستی کریات شمونہ کے تین ہزار باشندے اپنے گھروں کو واپس جانے کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ حزب اللہ نے اس علاقے میں سرنگ کھودی ہے۔

دوسری جانب صہیونی میڈیا کا خیال ہے کہ لبنانی حزب اللہ کی جانب سے صیہونیوں کے اہم ٹھکانوں پر اچانک راکٹ داغے جانے سے جنگ شروع ہوتے ہی لبنانی حزب اللہ کو میزائل برتری حاصل ہو سکتی ہے۔

News ID 1922013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha