18 فروری، 2024، 11:12 PM

حزب اللہ کا صیہونی فوج کے اہم ٹھکانے پر حملہ

حزب اللہ کا صیہونی فوج کے اہم ٹھکانے پر حملہ

لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں قابض صیہونی فوج کے البغدادی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ تی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان مقبوضہ علاقوں کے شمال میں اہم فوجی مرکز کو دوسری بار نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کے محکمہ اطلاعات کے بیان میں کہا گیا ہے: غزہ کی مظلوم فلسطینی قوم اور بہادر مزاحمت کی حمایت میں مجاہدین نے آج دو بجے اسرائیلی فوج کے مرکز البغدادی کو بھاری میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی ریڈیو سروس نے بھی لبنان کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع بالائی الجلیل کے علاقے "یفتاح" کی طرف راکٹ داغے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی فوج نے بھی جواب میں لبنانی سرزمین پر توپ خانے سے حملہ کیا ہے۔

News ID 1921987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha