10 فروری، 2024، 3:26 PM

عراقی حکومت سلامتی کونسل کے ذریعے امریکی حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرے، عراقی رہنما

عراقی حکومت سلامتی کونسل کے ذریعے امریکی حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرے، عراقی رہنما

عراق کے الفتح اتحاد کے ایک رہنما نے حکومت سے سلامتی کونسل کے ذریعے عراق پر قابض امریکی فوج کو نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق کے فتح اتحاد کے سربراہ رعد التمیمی نے کہا: امریکی جارحیت پسندوں کے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ عراق کی سلامتی اور استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حشد الشعبی کے رہنماؤں کے ٹھکانوں پر امریکی افواج کے پے در پے حملوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں جن کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

التمیمی نے مزید کہا کہ تمام عراقی اس ملک کی موجودہ حکومت سے ایک قومی موقف کی توقع رکھتے ہیں تاکہ امریکی فوجیوں کو ملک سے نکال باہر کیا جاسکے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض امریکیوں نے عراق کی مجاہد افواج کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس ملک کے شہروں کی آزادی میں موثر کردار ادا کیا ہے۔

التمیمی نے کہا کہ عراقی حکومت کو سلامتی کونسل سے رجوع کرکے اس ملک میں امریکی افواج کی موجودگی کے جواز کو ختم کرنا چاہیے۔ جب کہ اس سلسلے میں ایک جامع قومی معاہدہ پہلے سے موجود ہے۔

News ID 1921810

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha