10 فروری، 2024، 3:20 PM

غزہ، رفح پر ممکنہ اسرائیلی جارحیت، انسانی المیہ جنم لینے کا خطرہ

غزہ، رفح پر ممکنہ اسرائیلی جارحیت، انسانی المیہ جنم لینے کا خطرہ

فلسطینی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر غاصب صیہونی رجیم نے رفح پر حملہ کیا تو اس سے خطے میں خوف ناک انسانی المیہ جنم لے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی شہاب نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے ہے کہ غزہ حکومت کے میڈیا آفس نے پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں صیہونی حکومت کی ممکنہ جارحیت کے نتیجے میں دسیوں ہزار فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر انسانی المیے سے خبردار کرتے ہوئے امریکی حکومت، عالمی برادری اور قابض اسرائیلی رجیم کو ان اقدامات کا مکمل ذمہ دار قرار دیا ہے۔

 بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صہیونی رجیم سے وابستہ میڈیا اور اسرائیلی فوج کی دھمکیاں غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع صوبے رفح پر ممکنہ حملے کی نشاندہی کرتی ہیں جہاں اس وقت 1.4 ملین فلسطینی مقیم ہیں جن میں سے 1.3 ملین بے گھر ہیں جو دوسرے صوبوں سے اس علاقے میں آئے ہیں۔ یہ عمل ایک بین الاقوامی جرم کا سبب بن سکتا ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کے شہریوں، خواتین اور بچوں کی نسل کشی کو روکنے اور صیہونی حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر کے ضروری فیصلے کرے اور اسی طرح ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کا دانستہ قتل عام  اور صوبہ رفح اور غزہ کے دیگر علاقوں کے خلاف قابض رجیم کی دھمکیوں اور بربریت کا سلسلہ بند کیا جائے۔

News ID 1921808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha